24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
اوکاڑہ :کپڑوں کی دکان میں آتشزدگی، کپڑاخاکستر
جیو نیوز - اوکاڑہ .......اوکاڑہ کےریل بازار میں کپڑوں کی دکان میں آتشزدگی کےباعث لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کےمطابق ریل بازار میں واقع گارمنٹس کی بڑی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔مقامی افراد نے فائر بریگیڈ حکام کو اطلاع دی جس کی2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔دکان مالک کاکہناہےکہ لاکھوں روپے مالیت کےگارمنٹس خاکستر ہو گئے ہیں۔ابتدائی طورپرشارٹ سرکٹ کےباعث آگ لگنے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔