تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36

پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائیگا، صدر اور وزیر اعظم میں اتفاق

جیو نیوز - اسلام آباد.....صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردوں سے کسی رعایت سے کام نہیں لیاجائے گا،پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے،قوم کے نونہالوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا،دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کر کے انہیں ختم کر دیا جائیگا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.