تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36

سزائے موت پر عملدرآمد ایک ہفتے میں شروع ہونے کاا مکان

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزارت داخلہ نے سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں نمٹانا شروع کردیں ۔ صدر کی جانب سے اپیلیں مسترد کرنے کے فیصلے سے پھانسی دیے جانے تک ایک ہفتے کا وقت لگ سکتاہے ۔ ملک میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی پھانسی کےلیےباقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ وزرات داخلہ نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیلیں نمٹاناشروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ سے 120زیرالتواء اپیلیں صدر کے پاس بھجوائی جارہی ہیں ۔ سمریاں وزیراعظم کےذریعےصدرکو ارسال کی جارہی ہیں ۔ صدرکی جانب سے رحم کی اپیلوں پرفیصلےکے بعد سمریاں واپس وزارت داخلہ آئیں گی۔ اور اپیل مسترد ہونے پر انہیں متعلقہ صوبےکو بھجوادی جائیں گی ۔ جس کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ سیشن جج سےقیدیوں کےڈیتھ وارنٹ حاصل کرےگا اور پھر جیلوں میں سزائے موت کےقیدیوں کوپھانسی دینے کا عمل شروع کیاجائےگا۔ ذرائع کا کہناہے کہ قیدیوں کو پھانسی دینے کے عمل میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا۔ یورپی یونین اوردیگرممالک دہشت گردی کےخاتمے کےلئے تعاون کوتیار ہیں۔ سزائے موت پر پابندی یورپی یونین کے دباؤ پر عائد کی گئی جس کی وجہ سے عدالتوں سے سزائے موت سنائے جانے کے باجود مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جاسکا۔دہشت گردوں کی موجودگی کی وجہ سے جیلوں پر حملے کے خطرات بھی منڈلاتے رہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.