24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:40
پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کے فاروق ستار اوربابرغوری نمائندگی کرینگے
جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابرغوری نمائندگی کریں گے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے دونوں ناموں کی توثیق کردی۔