تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:40

ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کی جانب سے پشاور اسکول حملے کی مذمت

جیو نیوز - پشاور.........طالبان کے ایک بڑے دھڑے جماعت الاحرار نے بھی پشاور اسکول پر حملے کی مذمت کردی۔کالعدم تحریک طالبان کی ایک بڑی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کی تنظیم اسکول حملےسے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے کے حوالے سے الاحرار بھی افغان طالبان کے بیان کی توثیق کرتے ہیں اور بچوں پر حملے کے بارے میں شریعت کے احکام کے پابند ہیں، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلے ہی اس حملے کو غیر اسلامی قراردے چکےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.