24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:40
لاہور میں بچی سے زیادتی کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت
جیو نیوز - لاہور ..........لاہور میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی، پولیس حکام نےعدالت کو بتایاکہ جوافرادگرفتار کئے ، ان میں سےکوئی بھی ملزم نہیں نکلا۔ عدالت نےپولیس کی استدعا پر کارروائی غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے از خودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نےعدالت کو بتایا کہ پولیس نے درجنوں مشکوک افراد سےپوچھ گچھ کی مگروہ بے گناہ ثابت ہوئے، اصل ملزم تک پہنچنے کےلئے پولیس مختلف خطوط پر کارروائی کر رہی ہے۔ عدالت نےملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کو3 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔