تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:6

ہیلی کاپٹر سے کراچی کی سیر گھنٹوں نہیں، منٹوں میں کی جا سکی گی

جیو نیوز - کراچی......... ہواؤں میں اڑنے اورفضائی سفر کے شوقین لوگوں کیلئےخوش خبری ہے کہ اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی کی سیر گھنٹوں میں نہیں منٹوں میں کی جاسکتی ہے۔پاکستان میں پہلی پرتبہ ایک نجی کمپنی نے کراچی میں ہیلی کاپٹرسٹی ٹور سروس متعارف کرادی ہے،جس کے ذریعے شہری کراچی کے دلفریب نظارےکرسکیں گے۔ فضائی عملے کے علاوہ 5افراد سفر کرسکیں گے اور کراچی کی سیر کے لیے ہر مسافر کوخرچ کرنےہوں گے 25ہزار روپے۔ ایمبولینس سروسز،فائر فائٹنگ اور دیگر امدادی کاموں کیلئے بھی اس سروس کو استعمال کیا جا سکے گا۔ دوران سفر مسافروں کو کراچی کےمختلف علاقوں کی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کراچی کے رہائشیوں سمیت غیرملکی سیاحوں کو شہر کے محل وقوع اور اہم مقامات سے آگاہی مل سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر سروس سے نا صرف ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کےنئے مواقع بھی پید ا ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس جہاں عوام کی تفریح کا باعث بنے گی وہی امدادی کاموں میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.