تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22

چنیوٹ: ایم کیوایم کےضلعی نائب صدراصغرعباس سپردخاک

جیو نیوز - چنیوٹ........چنیوٹ میں قتل کیے گئے ایم کیو ایم کے رہنما اصغر عباس کو سپردخاک کردیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے ضلعی نائب صدر اصغرعباس کی نماز جنازہ ختم نبوت چوک میں ادا کی گئی، بعد میں انہیں جھنگ روڈ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے گلزارخٹک، رکن قومی اسمبلی ساجداحمد، صدر ایم کیوایم پنجاب محمد عتیق سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے خلاف مخصوص قسم کی دہشت گردی ہورہی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ انور بھائی کو جس طرح قتل کیا گیا اور پھر اب اصغر بھائی کو جس طرح مارا گیا، یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اصغر عباس کو بدھ کی رات ان کے گھر کے باہر گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔ ان کے قتل کا مقدمہ سٹی تھانے میں تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.