24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22
سانحہ پشاور:ایم کیو ایم کااظہار یکجہتی کیلئے کل ریلی کا اعلان
جیو نیوز - کراچی........متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ پشاور کے شہداء کےلواحقین اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اعلان کیا ہے۔ انچارج رابطہ کمیٹی کراچی قمر منصور نے اپیل کی ہے کہ دیگرسیاسی تنظیمیں بھی اس ریلی میں شرکت کریں۔ قمر منصور کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن فوج کے شانہ بشانہ ہے،ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ایم کیو ایم نے بڑے بڑے جلسے کیے،ایم کیوایم نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کی ہمیشہ مذمت کی ہے،انہوں نے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کل بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی جائے گی۔