تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22

مولانا عبدالعزیز کے خلاف لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - اسلام آباد.........مولانا عبدالعزیز کے پشاور میں بچوں کے قتل عام کی مذمت نہ کرنے پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔پشاور میں بچوں کے قتل عام پر لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کا ایک ٹی وی چینل پر کہنا ہے کہ وہ ایک واقعے کی مذمت نہیں کرتے، یہ ٹھیک نہیں کہ ایک غلطی کی مذمت کی جائے اور دوسرے کی نہ کی جائے،اس بیان پر سول سوسائٹی کے کچھ حلقے خفا ہوگئے ہیں جنہوں نے اسلام آباد کی لال مسجد کے باہر آج مظاہرہ کیا ۔ پشاور کے شہداءکی یاد میں سول سوسائٹی نے لال مسجد کے باہر شمعیں روشن کیں۔ مظاہرین نے لال مسجد انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ لال مسجد کی انتظامیہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ مظاہرین کو نعرے بازی سے روک کر مسجد کے سامنے سے ہٹایا جائے، لیکن مظاہرین نے نعرے بازی جاری رکھی۔ اس دوران پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ، ضلعی انتظامیہ کے حکام سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.