تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22

تحریک انصاف کا دھرنا ختم، کنٹینر بھی کوچ کر گیا

جیو نیوز - اسلام آباد..........اسلام آبادمیں تحریک انصاف کادھرناختم ہوا تو عمران خان کا کنٹینر بھی کُوچ کرگیا، پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میںڈی چوک پر 126 دن جاری رہنا والا دھرنا ختم ہوا۔کنٹینراب خالی ہوچکا،کارکن اپنےقائد کی عارضی رہائش گاہ اندر سے دیکھتے رہے۔ بعض توکنٹینر پرچڑھ کرفن تقریر کاشوق بھی پوراکرتےرہے۔ تحریک انصاف کے کارکن دھرنے کی یادیں محفوظ کرنےکیلئےدن بھرڈی چوک آتےرہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کادھرناختم ہوچکا۔ انتظامیہ اور شرکاء نے واپسی کاسامان باندھا اور آبائی علاقوں کا رخ کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکنٹینربھی ڈی چوک سےروانہ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.