24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22
اسمبلی میں واپسی کا انحصار عدالتی کمیشن کے نتائج پر ہے، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ عدالتی کمیشن کے نتائج سے وہ مطمئن ہوئے تو قومی اسمبلی میں واپس آجائیں گے۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کے ارکان کی واپسی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا، عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے طلب کی گئی اے پی سی میں شرکت کے بعد رات کو کنٹینر سے خطاب میں احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔