24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22
شمالی علاقوں میں شدید سردی، ایسی سردی کہ برف نہیں خون جم جائے
جیو نیوز - اسلام آباد.........شمالی علاقوں میں شدید سردی، ایسی سردی کہ برف نہیں خون جم جائے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 11، استور میں منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ، ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔بالائی علاقوں میں سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑیوں کے دام میں اضافے نے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ کے کچھ علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھایا رہا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ بالائی علاقوں گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن،ہزارہ ڈویژن اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی بدستور برقرار ہے۔ سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کے دام بڑھ گئے ہیں ،جس سے لوگوں کو سردم موسم میں مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔