تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:32

سندھ : مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 450 قیدی موجود

جیو نیوز - کراچی .....سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد حکومت نے پھانسی کی سزا سے پابندی اٹھالی ہے ۔سندھ کی جیلوں میں سزائےموت پانے والے 450 دہشت گرد موجود ہیں۔ سندھ کی جیلوں میں پھانسی گھاٹ 2008 سے ویران ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے ۔عدالت سے سزائے موت پانے والے 450 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں ۔ 2008 میں صدارتی حکم پر سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا ۔ آرمی اسکول پشاور پر حملے میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد وزیراعظم نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھالی تھی ۔سینٹرل جیل کراچی ،سکھر ،حیدر آباد ،لاڑکانہ اور خیر پور میں پھانسی گھاٹ تیار کرلیا گیا ہے۔جیل حکام سندھ کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عطااللہ رعرف قاسم ،محمد اعظم،بہرام خان ،شفقت حسین ،جلال موریجو اور عبدالرحمن کو پہلے مرحلے میں پھانسی دی جاَئےگی۔یہ سینٹرل جیل کراچی کا پھانسی گھاٹ ہے جہاں 2008 میں آخری مجرم کو پھانسی دی گئی تھی۔ پھانسی کا طریقہ کچھ یوں ہے۔قیدی کی آخری ملاقات ایک روز قبل بند کر دی جاتی ہے۔اذان فجر سے قبل قیدی کو غسل کے بعد عبادت کی اجازت دی جاتی ہے۔پھانسی کے وقت گھاٹ میں ایک ڈاکٹر ،جیل حکام اور مجسٹریٹ موجود ہوتا ہے ،جو وصیت لکھتا ہے۔قیدی کے وزن سے دوگنہ وزن بوری میں ڈال کر لٹکایا جاتا ہے۔2 سے 5 منٹ تک لٹکانے کے بعد ڈاکٹر اس کی موت کی تصدیق کرتا ہے۔قانون کے مطابق پھانسی کے وقت مدعی اگر چاہے تو اپنی آنکھ سے منظر دیکھ سکتا ہے۔دہشت گردوں اور سنگین جرائم کرنے والے سزائے موت کے قیدیوں کے لئے سندھ کی جیلوں مٰیں پھانسی گھاٹ تیار ہیں ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ احکامات ملنے پر سزائے موت پر فوری عمل درآمد شروع کردیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.