24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20
سپریم کورٹ :عدالتوں کودہشتگردی مقدمات کی رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت
جیو نیوز - اسلام آباد........سپریم کورٹ نے تمام عدالتوں کو دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق عدالتوں کو دہشت گردی سےمتعلق مقدمات کی رپورٹ منگل تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کےچیف جسٹس، انسداددہشت گردی کی عدالتوں کے انچارج نگراں ججز کا اجلاس 24دسمبر کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی قانون اور مقدمات کو جلد نمٹانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔