تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20

فیصل آباد: جیل انتظامیہ کو دو مجرموں کے بلیک وارنٹ موصول

جیو نیوز - فیصل آباد........جی ایچ کیو حملے کے مجرم عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اور مشرف پر حملے میں ملوث ارشد محمود کو 24گھنٹےمیں پھانسی دینے کافیصل کیا گیا ہے۔ فیصل آبادسینٹرل جیل کی انتظامیہ کو بلیک وارنٹ موصول ہوگئے ہیں۔ شہر بھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ فیصل آبادسینٹرل جیل میں قید دہشت گردوں میں سے 6نہایت خطرناک قیدیوں کو پہلے مرحلے میں پھانسی دی جائے گی،ان میں سے جی ایچ کیوحملے میں ملوث عقیل احمد عرف ڈاکٹرعثمان اورمشرف حملہ کیس کے مجرم ارشد محمود کے بلیک وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے ہیں۔ دونوں کی ورثاء سے آخری ملاقاتیں بھی کرادی گئی ہیں۔ دیگر چار مجرموں میں اخلاق احمد، غلام سرور، زبیراحمد اور راشدمحمود شامل ہیں۔ جیل حکام نے سیکیورٹی رسک کے باعث مجرموں کو پھانسی کے لئے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں ہی تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ کیاہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرموبائل فون جیمرز کی فریکوئنسی بڑھادی گئی ہے جبکہ جیل کے باور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.