تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20

جامعہ حفصہ کو بند، مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی......... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جامعہ حفصہ کو بند اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے پشاور حملے کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ مولاناعبدالعزیزنےپشاورسانحےکودہشتگردوں کاردعمل قراردیا، بچوں کواس طرح مارنےوالامسلمان نہیں ہوسکتا، جامعہ حفصہ کوبندکیاجائے اور مولاناعبدالعزیزکوگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ بچوں کوکسی چیزکاکیاپتا، وہ معصوم توبس کتابوں کوجانتےہیں، کیااسلام کےنام پرقتل کرنے والوں کومسلمان کہوگے؟ اسلام کہتاہےکہ جوبھی مشکل میں نظرآئےاس کی مددکرو، اسلام سلامتی کادین ہے،اسلام کامطلب امن اوربھائی چارہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج قومی یکجہتی کااجتماع ہے، آج کی ریلی ایم کیوایم کی نہیں قومی یکجہتی پاکستان کی ریلی ہے، پشاورمیں معصوم بچوں اوربےگناہ اساتذہ کاخون بہایاگیا، پیارےپیارےمعصوم بچے،بچیوں کوپرنسپل کےہمراہ شہیدکردیاگیا، شہدائےپشاورنےآج پورےپاکستان کومتحدکردیا، آرمی پبلک اسکول کےشہیدمیرےپھول جیسےبیٹےاوربیٹیوں کوسلام عقیدت پیش کرتاہوں۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کودرندہ کہتےہیں، پاکستان کوبچاناہےتوطالبان سےنجات دلانی ہوگی، قانون نافذکرنے والےادارےآپریشن کادائرہ ملک بھرمیں پھیلائیں، طالبان کےفتنےکوجڑسےختم کرناہوگا، قانون نافذکرنے والےادارےطالبان کےحامیوں کیخلاف بھی ملک بھرمیں کارروائی کریں، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگردکےخاتمےتک جاری رہناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.