24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20
کراچی میں قونصل خانوں اور جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
جیو نیوز - کراچی .........پھانسی دینے کا عمل ہفتے کے روز سے کراچی میں بھی شروع ہوجائے گا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی احمد جمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں قونصل خانوں اور جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں احمد جمال کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرکے ہائی الرٹ کردیا گیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی صورت میں ملزمان کو جان سےمارنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ سینٹرل جیل کراچی میں ہفتے سے پھانسی کا آغاز ہورہا ہے۔ سینٹرل جیل کراچی، ملیر جیل اور سکھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ فاٹا میں کام کرنے والے خصوصی کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایف سی کی 40 پلاٹونز تعینات کی گئی ہیں۔