24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20
سینٹرل جیل سکھر میں سزائے موت کے 7 قیدی موجود ہیں
جیو نیوز - سکھر ........ سینٹرل جیل سکھر میں کالعدم تنظیموں کے سزائے موت پانے والے 7قید ی ہیں جنہیں کچھ دنوں میں پھانسی دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر سینٹرل جیل میں جن قیدیوں کو پھانسی دی جانی ہے ان میں لشکر جھنگوی کا خلیل احمد عرف حسن جان، محمد اعظم، عطااللہ، کالعدم سپاہِ صحابہ کا محمد فاضل، محمد شاہد حنیف، محمد طلحہ حسین اور کالعدم جند اللہ کا ایک دہشت گرد یعقوب سعید خان شامل ہیں۔سینٹرل جیل ون میں لشکر جھنگوی، جنداللہ، سپاہ صحابہ اورکالعدم تحریک طالبان کے 32قیدی موجود ہیں جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پھانسی کی سزا کے منتظر 7قیدیوں میں سے کسی کا بھی تعلق سکھر سے نہیں ہے۔تمام قیدیوں کو کراچی، حیدر آباد اور دیگر جیلوں سے سکھر منتقل کیا گیا ہے۔