تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

دہشت گردی کا شکار آرمی پبلک اسکول کے باہر شہریوں کی آمد

جیو نیوز - پشاور........دہشت گرد ی کا شکار آرمی پبلک اسکول کے باہر دن بھر شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جو شہید بچوں اور اساتذہ کے اعلیٰ درجات کے لئے دعائیں مانگتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھول پیش کرتے ہیں۔ مشہود ان طالب علموں میں سے ایک ہے جو پشاور کے آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہوا۔ اسے اپنے شہید ہونے والےدوستوں کی یاد نے ایسا ستایا کہ زخمی ہونے کے باوجود اس نے ہمت نہ ہاری اور لاٹھی کے سہارے اپنی درسگاہ آ پہنچا۔ وہ اسی اسکول میں پڑنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس المناک سانحے نے شہریوں کو ایسا دکھی کیا کہ ہر روز شہری وں کی ایک بڑی تعداد اسکول کا رخ کرتی ہے اور گیٹ پر گلاب کی پتیاں اور پھولوں کے گلدستے رکھ کر شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول میں علم کے پروانوں کا قتل عام کیا۔ لیکن آج بھی علم کی وہ شمع جل رہی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.