تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

جنہوں نے بچوں کو مارا ان کے دل لوہے کے ہیں، فضل الرحمان

جیو نیوز - پشاور..........جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے معصوم بچوں کوبے رحمی سے مارا ان کے دل گوشت کے نہیں بلکہ لوہے کے ہیں، بندوق کے زور پر اسلام کے نفاذ کا نعرہ لگاکر اسلام کوبدنام نہ کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن پشاورمیں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں آرمی پبلک سکول کے بچوں کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کوکان کھول کرسن لینا چاہیئے کہ بندوق کا کوئی مستقبل نہیں اس لئے اس ذریعے سے اسلام کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.