24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9
سانحہ کوٹ رادھا کشن، انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش
جیو نیوز - لاہور.........سانحہ کوٹ رادھاکشن کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس نے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا۔ بھٹہ مالک سمیت 59افراد کو قصوروار ٹھہرا دیاگیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے 225صفحات پرمشتمل حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ پولیس نے چالان میں بھٹہ مالک سمیت 59ملزموں کو قصوروارٹھہرایا ہے۔ کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا تھا عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو طلب کرلیا۔