تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شمعیں روشن

جیو نیوز - اسلام آباد........پارلیمنٹ ہاؤس میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ، ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے ارکان، پارلیمانی رپورٹرز اور سیکریٹریٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کے شرکاء نے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.