تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد........انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر پارلیمانی کمیٹی نے خصوصی انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کی تجویز پیش کردی۔ ورکنگ گروپ میں انسداد دہشت گردی کے ماہرین اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی کے معاملے پر ایک صفحے پر ہیں۔ انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری نثار کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کوتجویز دی گئی کہ سول آرمڈ فورسز کو مضبوط بنانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی تجاویز کو سات روز میں حتمی شکل دیدے گی۔ وقت ضائع کرنے کے بجائے فوری ایکشن لینا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ طالبان کو ریاست کا اصل دشن قرار دینا ہوگا اور طالبان کے حامیوں کی شناخت کرنی ہوگی۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی میں جو فیصلے کیے جائیں اس پر قانون سازی بھی ہونی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کے ماہرین کےلیے سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ، طارق پرویز، وسیم احمد، بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد کے ناموں پر غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.