24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
خیرپور:کوٹ ڈیجی کےقریب پولیس مقابلہ،4ڈاکوہلاک
جیو نیوز - خیرپور.........کوٹ ڈیجی کےقریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی ڈاکٹر ریاض بھٹی کو بازیاب کرالیاگیا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ڈاکٹرریاض بھٹی کوایک ماہ قبل نصیرفقیرجلالانی کےقریب سےاغواکیاگیاتھا۔ پولیس نے کوٹ ڈیجی کے قریب مقابلے میں 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے ڈاکٹر ریاض بھٹی کو بازیاب کرالیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔