تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57

کراچی:گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز کا مقابلہ،3 دہشت گردہلاک

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے بن قاسم میں گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گھگر پھاٹک کے قریب کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس پر دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے ، جن کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.