24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
لاہور : کوٹ لکھپت جیل اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
جیو نیوز - لاہور .......فیصل آباد سنٹرل جیل میں دو دہشتگردوں کو پھانسی دیے جانے کے بعدلاہور میں بھی قید چار ہشت گردوں کو پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اور اس کے چاروں اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔لاہور کی سنٹرل جیل کےچاروں اطراف رینجرز اورپولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، قریبی آبادیوں کو جانے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔جیل کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قریبی رہائشی علاقوں کے مکینوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔