24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
پشاور :مچنی پل پر دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر شہید،2دہشتگردہلاک
جیو نیوز - پشاور.....پشاور کے نواحی علاقے مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس مِیں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان کے مطابق مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ متھرا عشرت یار بھی شہید ہوئے ہیں۔