24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
خیبرایجنسی؛ آرمی چیف جنرل راحیل کا دورہ ، آپریشن کا جائزہ لیا
جیو نیوز - خیبر ایجنسی........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خیبر ایجنسی میں آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران زمینی کارروائی میں 62 ،، جبکہ فضائی کارروائی میں 57 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں۔ ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔