تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

8 دہشت گردوں کو آج پھانسی پر لٹکا دیا جائیگا، شجاع خانزادہ

جیو نیوز - لاہور........ دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 8 دہشت گردوں کو آج پھندے پر لٹکا دیا جائے گا۔ لاہورمیں جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان 8 دہشت گردوں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور، اڈیالہ جیل راولپنڈی اور بہاولپور جیل میں پھانسیاں دی جائیں گی، کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کامزید کہناتھا کہ دوسرے مرحلے میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا عمل تیز کر دیا جائے گا اورعوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.