تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

کراچی، سکھر اور حیدرآباد جیلوں کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

جیو نیوز - کراچی......کراچی، سکھر اور حیدرآباد کی سینٹرل جیلوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سندھ کی سینٹرل جیل کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد اورسیکیورٹی کے پیش نظر تینوں جیلوں کی حفاظت فوج کرے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص اوردہشت گردوں کی سرگرمیوں پر فوج کی ہیلپ لائن 1135 پر اطلاع کریں۔ سزائے موت پر عمل درآمد اور دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو پھانسی کی سزا کے باعث خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیموں کی جانب سےکسی بھی ردعمل کے پیش نظر جیلوں، عدالتوں ، اہم سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.