تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

کراچی ائیر پورٹ حملہ، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ائیر پورٹ حملہ کیس میں مفرور ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ،ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ۔ پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان عدالت کے سامنے پیش کردیا۔ ایئر پورٹ حملے میں معاونت کے الزام میں ملزمان آصف ظہیر، سرمد صدیقی اورندیم عرف برگرکو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دوران تفتیش ایک ملزم ماسٹر عیسیٰ کو عدم ثبوت پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ آج مفرور ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.