24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:58
حق نواز قتل کیس: 3 ملزمان 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جیو نیوز - فیصل آباد........فیصل آباد میں عدالت نے 8 دسمبر کےا حتجاج کے دوران ایک نوجوان حق نواز کے قتل کیس میں گرفتار تین ملزموں کا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ۔ فیصل آباد میں 8 دسمبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر فائرنگ سے حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آبا د میں 10 نامزد ملزموں سمیت 300 افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے احتجاج کی ویڈیو میں فائرنگ کرتے نظر آنے والے تین ملزمان محمد الیاس عرف طوطی ، حافظ عمران اور عثمان علی عرف چھینی کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ آج تینوں ملزموں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر سلیم شاہد کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 7 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔