24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:14
صرف مذہبی طبقے کے لوگوں کو سزا ملی تو افرا تفری پھیلےگی، مفتی نعیم
جیو نیوز - کراچی........مہتمم جامعہ بنوریہ کراچی مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ صرف مذہبی طبقے کے لوگوں کو سزا ملی تو ملک میں افرا تفری پھیلے گی۔ وفاق المدارس عربیہ پاکستان سے منسلک اداروں کے منتظمین نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ شہدائے پشاور کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، دہشت گردی کے مقدمے میں پھانسی پانے والا ڈاکٹر عثمان کسی مدرسے کا طالب علم نہیں تھا،ایک آدمی دہشت گردوں کی حمایت کرے تو تمام علماء ذمہ دار نہیں،، طالبان نام رکھنے سے کوئی اچھا نہیں بنتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک فردکی وجہ سے تمام علماء اور مدارس کو بد نام نہ کیا جائے، سزائے موت کے قیدیوں کو بلا امتیاز پھانسی دی جائے۔