24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:46
پی ٹی آئی دھرنا ختم،کارکنوں کے ملے جلے تاثرات
جیو نیوز - لاہور........پی ٹی آئی کے کارکنوں نےچیرمین عمران خان کی جانب سے 4 ماہ سے جاری دھرنا ختم کئےجانے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے، کچھ نے اسے قومی مفادمیں کیاجانےوالافیصلہ قراردیاہےجبکہ بعض کاکہناہےکہ دھرنا جاری رہناچاہئے تھا ۔سانحہ پشاور کےفوری بعد عمران خان نےمبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریکِ انصاف کا اسلام آباد میں 4 ماہ سے جاری دھرنا ختم کرنےکااعلان کیا تھا،بعض جذباتی کارکنوں نےاس موقع پر ہنگامہ آرائی بھی کی تھی ، پی ٹی آئی کےکچھ کارکن ابھی بھی جذباتی ہیںاور کہتےہیں کہ انہیں دھرنا ختم کرنے کے فیصلے پراعتماد میں نہیں لیا گیا۔پی ٹی آئی میں ایسےکارکنوں کی بھی کمی نہیں جوعمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتےہیں،ان کاکہناہےکہ عمران خان نے جو کیا،ملکی مفاد میں کیا۔ پی ٹی آئی کےسبھی کارکن اس بات پرمتفق ہیں کہ ملکی مفادپر انہیں کوئی چیز مقدم نہیں، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ اپنی جگہ لیکن عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور وہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور دھاندلی بے نقاب کرنے کے فیصلے پرقائم ہیں ۔