24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
مشتبہ افراد کی اطلاع کیلئے یونیورسل فون سروس متعارف
جیو نیوز - راول پنڈی.......پاک فوج نے مشتبہ افراد کی اطلاع کےلیے یونیورسل فون سروس متعارف کرا دی۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے شہری 1135 اور خیبر پختونخوا کے عوام 1125 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں شہری مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع 1135 پر دیں، خیبر پختونخوا میں مشتبہ دہشت گردوں کی اطلاع 1125 پر دی جائے۔ ان یونیورسل نمبرز پر عوام اپنے موبائل فون یا لینڈ لائن سے کال کر سکتے ہیں۔