تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

پنڈی اور اسلام آباد میں آپریشن، 300 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست

جیو نیوز - راول پنڈی.........راول پنڈی، اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے مشترکا آپریشن میں 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،ان میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔سرچ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں،سونگھنے والے کتوں اور ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعض دہشت گردوں کو پھانسی دیے جانے کے بعد ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے راول پنڈی، اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کا مشترکا سرچ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز اور پولیس کی طرف سے راول پنڈی میں مختلف افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ نسٹ یونیورسٹی کے قریب افغان بستی، فوجی کالونی ،پیر ودھائی اور آئی جے پی روڈ کے ارد گرد کے علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کے مشترکا سرچ آپریشن میں 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.