تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

دہشتگردوں کو بلا امتیاز پھانسی دی جائے، مذہبی جماعتوں کا مطالبہ

جیو نیوز - پشاور.........پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے اندوہناک سانحے نے جہاں پوری قوم کو متحد کیا وہیں مذہبی رہنمائوں نے ملک میں فساد اور دہشتگردی پھیلانے والوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کو ناگریر قرار دیا ہے۔ پشاور کے اندوہناک سانحے نے جہاں پورے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو متحد کیا، وہیں علماء بھی دہشتگردی کے خلاف سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔علماء نے فساد اور دہشتگردی پھیلانے والوں کوبلاامتیاز قران وسنت کےمطابق سرعام پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک کی تمام مذہبی جماعتوں نے پہلی بار کھل کر دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی حمایت کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ملک بھر میں ٹارگیٹڈآپریشن کئے جائیں۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ ملک میں پھانسی کی سزا معطل نہ ہوتی تو آج اس طرح کے اندوہناک اور انسانیت سوز واقعات پیش نہ آتے۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف نئی پالیسی اور لائحہ عمل سے پوری قوم کوآگاہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.