24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
کراچی: ا نسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت
جیو نیوز - کراچی........کراچی میں ا نسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں سانحہ پشاور اور سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کے باعث کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ۔سندھ سیکریٹریٹ کے بیرکس میں قائم عدالتوں کی سیکیورٹی کے لئے مرکزی دروازے سے گاڑیوں کی آمدو رفت بند کردی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی جانب جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ہفتے کے روزعدالتوں میں ملزمان کے آنے والے اہل خانہ کو بھی عدالتوں میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔