تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

سانحہ پشاور نے عوام اور سیاسی قیادت کو متحد کر دیا، گورنر خیبر پختونخوا

جیو نیوز - اسلام آباد........گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے عوام اور سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا ہے ۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں آئی جی موٹر ویز پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ تقریب سے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پشاورکے دلخراش واقعے نے ریاست، حکومت اور معاشرتی نظام کو ہلا کررکھ دیا ، قوم تقسیم کا شکار ہے، اسی نے ہمیں توڑ کررکھ دیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن کو خود مضبوط بنایا اوراب اسے زیرکرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا دشمن طاقتور اورہم کمزور ہوتے جا رہے ہیں لیکن سانحہ پشاور نے عوام اور سیاسی قیادت کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.