24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
سانحہ پشاور: کراچی پریس کلب کے سامنے نجی اسکول کے بچوں کا مظاہرہ
جیو نیوز - کراچی.........سانحہ پشاور کے پانچویں روز بھی ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاج جاری ہے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے نجی اسکول کے بچوں کی جانب نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر نجی اسکول کی جانب سے ننھے ننھے بچے بچیوں نے مظاہرہ کیا۔ معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شہید ہونے والے بھائیوں کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔بچوں نے احتجاجی مظاہرے میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر اسکول کے استاد بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ایک کردیا ہے۔ بچے بڑے سب ہی اس سانحہ کی کھل کر مذمت کررہے ہیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔