تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

لاہور میں ہائی الرٹ، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

جیو نیوز - لاہور.........لاہور میں ہائی الرٹ کے بعد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ نامکمل دستاویزات پر 20 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ،روزانہ 3 ہزار افراد کے شناخت نامے نادرا سے تصدیق کروائے جا رہے ہیں، سرچ آپریشن گرین ٹائون ، کوٹ لکھپت ، مناواں ، سگیاں اور دیگر علاقوں میں ہو رہا ہے۔ شہر کے ہوٹلوں میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق پولیس ناکوں پر اہلکاروں کو اکٹھا کھڑے نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.