24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:19
لاہور میں شدیددھند،علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپروازوں کی آمدورفت معطل
جیو نیوز - لاہور.....لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ائرپورٹ بند کردیا گیا،قومی کرکٹ ٹیم کی پرواز کو واپس دبئی بھیج دی گئی۔لاہور اور گرد ونواح میں رات گئے شدید دھند چھا گئی جس ائرپورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھند کی وجہ سے لاہورائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ، دبئی سے قومی کرکٹ ٹیم کو لے کرآنے والی فلائٹ کو بھی واپس دبئی بھیج دیا گیا۔قومی کرکٹ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آرہی تھی۔شدید دھند کےباعث شہر میں ٹریفک کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔