تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:52

آرمی پبلک اسکول پشاورکے طلبہ نے شہدا ء کی یاد میں شمعیں جلائیں

جیو نیوز - پشاور.....آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے میں بچ جانے والے طلبہ نے پشاور میں شہدا ء کی یاد میں شمعیں جلائیں، شہید ساتھیوں کو یاد کیا اور تعلیم جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بھی دعائیہ تقریبات میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں پریس کلب کے سامنے شمعیں جلانے والے بچے خوش قسمتی سے حملے میں بچ گئے تھے مگر ساتھیوں نے شہادت نے انہیں مغموم کردیا۔ طلبہ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے امن واک کی۔سانحہ پشاورنے نوجوانوں میں عزم و ہمت کی نئی روح پھونک دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمارے ہاتھوں سے قلم اور کتاب نہیں چھین سکتے۔ ہم ہر قیمت پر اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں بچے اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہر کی فضا بدستورافسردہ ہےاور شہداء سے اظہار عقیدت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.