24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:8
کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس اگلےہفتےطلب کرنےکافیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کےلیے قومی ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر غورکیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کےلیے قومی ایکشن پلان کمیٹی کی سفارشات منظور کیے جانے کا امکان ہے۔