تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:24

فیصل آبادڈسٹرکٹ جیل کو4مجرموں کے ڈ یتھ وارنٹ مل گئے

جیو نیوز - فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کو پرویز مشرف حملہ کیس کے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ مل گئے جبکہ گجرات میں آرمی کیمپ اور ملتان میں آئی ایس آئی دفتر پر حملوں کے 4 مجرموں سمیت 9 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کوپھانسی کی سزا کے 4مجرموں کے ڈ یتھ وارنٹ مل گئےہیں، جس کے بعد انہیں کسی وقت بھی پھانسی دی جاسکتی ہے، چاروں مجرم جنرل مشرف حملہ کیس میں ملوث ہیں۔فیصل آباد سینٹرل جیل میں دہشت گردی کے الزام میں قید سزائے موت کے مزید 30 دہشت گرد سزا پر عمل درآمد کے منتظر ہیں ۔ ڈسٹرکٹ جیل حکام کو ان میں سے 4 قیدیوں کے ڈ یتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں ۔ ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور ، زبیر احمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں ، ڈ یتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد انہیں سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جارہا ہے اور انہیں کسی وقت بھی پھانسی دی جاسکتی ہے،سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ، اس سے قبل جمعے کے روز جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ڈاکٹر عثمان اور پرویز جنرل مشرف حملہ کرنے پر ارشد محمود کو جمعے کو پھانسی دی جاچکی ہے۔قبل ازیں گجرات اور ملتان کے آرمی کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کے 4مجرموں سمیت 9 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیے گئے،آج کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.