24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:24
لاہور:4دہشتگردوں کی ممکنہ پھانسی،کوٹ لکھپت جیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ
جیو نیوز - لاہور......سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہورمیں 4 دہشت گردوں کی ممکنہ پھانسی کے پیش نظر جیل اور گردو نواح میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،فوج اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔ وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد بحال کرنے کے اعلان کےبعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کی سیکورٹی کے لیے رینجرز کےساتھ ساتھ فوجی جوان بھی تعینات ہیں ۔جیل ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں 59مجرم موت کی سزا کے منتظر ہیں جن میں 17دہشت گرد ہیں ، جن میں سے 4 کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔