24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:24
کراچی میں بجلی کابریک ڈاؤن،متعددعلاقےتاریکی میں ڈوب گئے
جیو نیوز - کراچی.......شہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ڈیفنس،کورنگی،گلشن اقبال کےعلاقوں میں بجلی بندہوگئ جبکہ نارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا،نیوکراچی،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،کارساز اور شاہراہ فیصل کے علاقے بھی اندھیرے میں ڈوب گئے ۔