تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:24

گورنر سندھ نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

جیو نیوز - کراچی......گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنےکراچی میں بجلی بریک ڈاؤن کانوٹس لےلیا ہے۔ گورنر سندھ نے الیکٹرک حکام سےرابطہ کرکےشہر میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈکی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کےباعث بجلی معطل ہوئی۔بجلی کی بحالی کےلیےاقدامات کررہےہیں۔کراچی میں بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ جناح،عباسی اورسول اسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.