تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:45

این اے 122 میں بڑے پیمانےپر دھاندلی ثابت ہوگئی،عمران خان

جیو نیوز - لاہور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کی ری کائونٹنگ میں 30000ووٹ بوگس نکلے،اکثربیگ سیل بھی نہیں تھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بناکر انتخابی عمل کی اسکروٹنی کی جائے۔لاہور سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حلقہ این اے 122 میں بڑے پیمانےپر دھاندلی ثابت ہوگئی۔ ری کائونٹنگ میں 100سے زائد بیگز میں فارم 14 اور فارم 15 موجود ہی نہیں تھا۔ 3 پولنگ اسٹیشنوںکے بیگز میں این اے 122 کی جگہ این اے124 کے ووٹ نکلے ۔انہوں نے کہا کہ 30بیگز میں صوبائی حلقوں کے ووٹ پڑے ہوئے تھے ۔ 10 پولنگ اسٹیشنوں میں کائونٹر فائل ریکارڈ اور آراو رزلٹ میں بہت زیادہ فرق نکلا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.